پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد ،پاکستان کے خلاف ہمیشہ افغان سر زمین استعمال کی گئی

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہمیشہ افغان سر زمین استعمال کی گئی۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی وزارت جارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان کی موجودگی کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ترجمان دفتر

خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہمیشہ افغان سر زمین استعمال کی گئی، افعان بارڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی رپورٹس موجود ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے ،سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، ہم اپنے مفاد کے پیش نظر، منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے،آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے،افغانستان میں قانون کیسا ہونا چاہیے، کس کو کیا اختیارات حاصل ہونگے، کس کے کیا حقوق ہوں گے، فیصلے خود افغانوں نے کر نے ہیں ،پاکستان بطور پڑوسی، امن کیلئے دعاگو بھی ہے اور مدد بھی جو ممکن ہوئی ہم کرتے رہیں گے، اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کا عملی طور پر کام شروع ہو جائے گا ۔ پیر کو ایف اے ٹی ایف،افغانستان کی صورتحال اور جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ میں نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اپنا موقف پوری قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دد طرفہ گفتگو میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کر چکا ہوں، اور انہیں

اپنی تشویش سے آگاہ کر چکا ہوں، ہندوستان، ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اگر ایف اے ٹی ایف کا مقصد، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کو روکنا ہے تو ہمارا بھی یہی ھدف ہے، ہم اپنے مفاد

کے پیش نظر، منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہاں فاٹف اور ہماری سوچ یکجا ہے وہ اپنے طور پر کام کر رہے ہیں اور ہم اپنے مقاصد کے تحت اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گذشتہ دو سالوں میں، ہمیں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جو پروگرام دیا گیا

اس پر عملدرآمد بہت مشکل تھا لیکن ہم نے کیا، ہم نے چودہ قوانین میں ترامیم کیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے نئی قانون سازی کی، ہم نے انتظامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے ذمہ داران کی نہ صرف نشان دہی کی بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی کی، پاکستان کی عدلیہ اور انتظامیہ اپنا اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے

کہاکہ ہماری مقننہ نے اپنا ذمہ ادانہ کردار ادا کیا ہے، جہاں تک سفارتی کاوشوں کا تعلق ہے، اس مسئلے پر چین، سعودی عرب، ملائشیا، انڈونیشیا اور خلیجی ممالک نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔انہوںنے کہاکہ میں ایک بات واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ہم نے فیٹف کے معاملات کو سلجھانے کیلئے جو کچھ کیا وہ ملکی مفاد میں کیا، اڈے

دینے سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے وہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔انہوںنے کہاکہ صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم نے افغانستان میں ایک ٹریلین ڈالر خرچ کیے، آرمی کو تربیت دی ادارے کھڑے کیے۔ انہوںنے کہاکہ امریکی رائے عامہ، امریکی افواج کے مزید افغانستان میں رکنے

کے حق میں نہیں ،انخلاء کا فیصلہ کر چکنے کے بعد بھی امریکی حکومت نے انہیں مالی معاونت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ انہوںنے کہاکہ جہاں تک امن کا تعلق ہے، تو اس کا فیصلہ افغانوں نے خود مل بیٹھ کر کرنا ہے، یہ فیصلہ افغانوں نے کرنا ہے کہ وہاں قانون کیسا ہونا چاہیے، کس کو کیا اختیارات حاصل ہونگے، کس کے کیا حقوق ہوں

گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بطور پڑوسی، امن کیلئے دعاگو بھی ہے اور مدد بھی جو ممکن ہوئی ہم کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے ہم افغانستان میں امن و استحکام اور خوشحالی کے خواہشمند ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں افغانستان کے ساتھ ہماری تجارت دوگنی ہو، افغانوں کے فیصلے ہم نہیں کر سکتے، ہم

ان کے فیصلوں کا احترام کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغان عوام کو فریقین پر معاملات کے تصفیے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے، میں اہلیان جنوبی پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ پہلی مرتبہ ان کیلئے بجٹ میں اس قدر خطیر رقوم رکھی گئی ہیں، اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کا بجٹ، جنوبی پنجاب کی ترقی پر خرچ ہو ۔ نہوں نے کہاکہ

سابقہ ادوار میں 33 فیصد آبادی پر محض 17 فیصد ترقیاتی فنڈ خرچ ہوتا رہا، جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان رکھ چکے ہیں، گزشتہ روز میری ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور دیگر سیکریٹریز جنوبی پنجاب کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، مجھے پورا شیڈول دکھایا گیا جس کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 63 ایکٹر زمین کی منتقلی مکمل ہو چکی ہے انشاء اللہ اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا عملی طور پر کام شروع ہو جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…