بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (آن لائن )جنوبی افریقا میں خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے محکمہ داخلہ امور کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک گرین پیپر میں پولیینڈری کو قانونی حیثیت دینیکے لیے پیش رفت سامنے ا?ئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت

کی جانب سے یہ منصوبہ سامنے ا?یا ہے کہ وہ ملک میں شادی سے متعلق قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائیں گے۔اس حکومتی اقدام کو جنوبی افریقا کے مذہبی حلقے اور بعض قدامت پرست تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں پولی گیمی یعنی مردوں کو ایک سے زیادہ عورتوں سے شادی کرنے کی اجازت ہے۔ جنوبی افریقا کی اپوزیشن کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اس قانون پر عمل درا?مد سے ملک کا معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے ٹی وی و فلم اسٹارز نے بھی اس متنازع قانون پر سختی سے تنقید کی ہے۔ریائلٹی اسٹار موسی مسیلیکیو نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افریقی تہذیب کو برباد کر کے رکھ دے گیا۔ ایسے لوگوں کے بچوں کا کیا ہوگا؟ وہ اپنی پہچان سے متعلق کیسے ا?گاہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عورتیں مردوں کا مقام نہیں لے سکتیں، کیا اب مرد عورتوں کی کنیت استعمال کریں گے؟حکومتی ترجمان نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین پیپر حکومتی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس قانون سے متعلق مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو اکھٹا کیا گیا ہے۔ان تجاویز کو عوامی جانچ پڑتال سے مشروط کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…