جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

جب تک کٹھ پتلی اور ڈکٹیشن لینے والا وزیراعظم رہے گا پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جب تک کٹھ پتلی اور ڈکٹیشن لینے والا وزیراعظم رہے گا پاکستان کا نام گرے لسٹ سے کیسے نکل سکتا ہے؟،فیٹف بھی دیکھ رہا ہے  ،فیٹف کا پاکستان کا نام مزید گرے لسٹ میں رکھنا عمران خان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔ اپنے

بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ ہر دوسرے دن پر اپنی جھوٹی داستان سنانے آجاتے ہیں ،مودی کی جیت کی دعائیں مانگنے والے آج اپنی نالائقیوں کا ملبہ بھی بھارت پر ڈال رہے ہیں،عالمی برادری بھی کرپٹ حکمران طبقے کی کارستانیوں اور کارناموں سے باخبر ہے ،جس شخص کے پاس ایک یونین کونسل چلانے کا تجربہ نہیں اس کو سیدھا اٹھاکر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھادیا ہے ،جب آپ دنیا بھر سے بھیک مانگیں گے تو لوگ آپ کو عزت کی نظر سے کیسے دیکھیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ منگترل خان نے پونے تین سالوں میں ساڑھے 13ارب ڈالر کے قرضے لیے اور ایک اینٹ نہیں لگائی ،عمران خان کے کریڈٹ پرپاکستان کو قرضوں کا بوجھ دینے کے علاوہ اپوزیشن کا ٹارگٹڈ احتساب بھی شامل ہے ،منتخب ارکان اسمبلی کو جیلوں میں ڈالنے سے ملک کا امیج بہتر نہیں ہوگا،پاکستان کا امیج ووٹ کو عزت دینے سے ہی بہتر ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ اپوزیشن کا مظلوم بننے کاہر ڈرامہ فلا پ ہو چکاہے،اپوزیشن کے منفی حربے وزیر اعظم کے موقف کو تقویت دے رہے ہیں کہ انہیں بلیک میل نہیں جاسکتا،وزیراعظم عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست

ووٹ بینک بنانے یا سیاسی مخالفین کو کچلنے کی سیاست نہیں بلکہ وہ ریاست کو مضبوط بنانے اورملک کے اندر سیاسی واخلاقی روایات کو پروان چڑھانے کیلئے اپنا انتھک کردارادا کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان مافیاز کا مقابلہ کر رہے ہیں اور سابق حکمرانوں کی طرح قومی خزانہ چور نہیں کررہے ، ملکی معیشت کی بحالی،

عوام فلاح و بہبود سمیت تمام چیلنجز کو حکومت نے نمٹایا ہے تین سالوں میں ریکارڈ عوامی خدمت کی گئی ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان خراج تحسین کے حقدار ہیں۔انہو ں نے کہاکہ حکومت مشکل وقت کاٹ چکی اب عوام کو ریلیف دینے کا وقت آن پہنچاہے ، وزیر اعظم کو کئی دھائیوں کے خراب سسٹم کو درست کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا لیکن وہ کسی کے آگے نہیں جھکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…