ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

مریم اورنگزیب کا سرکاری خزانے سے ہر تنخواہ لینے والے کے اثاثے سامنے لانے کا مطالبہ

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سرکاری خزانے سے ہر تنخواہ لینے والے کے اثاثے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے،غنڈہ گردی اور نیب گردی کر کے ٹیکس ریوینیو میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ اپنے یان میں انہوںنے کہاکہ نیب

نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈا ختیار کیاگیا ،ؒعوامی عہدیداروں کے اثاثہ جات تو پہلے ہی ظاہر ہوتے ہیں ،ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور تفصیلات موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر سے یہ اختیار نیب کو دینے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے؟،انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کرکے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے ہر فرد کے اثاثے ظاہر کئے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ تین سال میںنیب نیازی گٹھ جوڑکی غنڈہ گردی نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا،ایف بی آر افسران کا ٹیکس دہندگان کو گرفتارکرنے کا اختیار مکمل ختم کیاجائے ،یہ فسطائی اقدامات عمران صاحب کے فسطائی اور بیمار ذہن کی عکاسی ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کی کامیابی کا امکان نہیں ہے۔پیپلزپارٹی کی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر پر ماضی کے وزرائے اعظم اور عمران خان کے طریقہ کار میں واضح فرق ہے، موجودہ حکومت کی کشمیر پالیسی اور رویہ پر انہوں نے ہمیشہ تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کو پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ ہی کھڑے رہیں گے کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اپنی حکومت بناسکے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اگر ان کی طاقت حکومت ہے تو ہماری طاقت پاکستان پیپلزپارٹی ہے، حکومت بنانے کے لئے اپنی جماعت، اپنے لوگوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…