جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

گرمی سے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری، اتوار سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) محکمہ موسمیات نے اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنادی۔ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر بابر نے کہا کہ اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جس سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکینوں کو شدید گرمی سے نجات ملے گی۔انہوں نے بتایاکہ بارشیں راولپنڈی

اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کشمیر،گلگت، استور،مری، اٹک،چکوال،جہلم،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد، بدین،نارووال،سیالکوٹ،پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں بھی متوقع ہیں۔انہوں نے کہاکہ بارشوں اور تیز ہواوں کے نئے سلسلے کے دوران گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا تاہم ان بارشوں سے لاہور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتے کی صبح ہونے والی مون سون کی پہلی بارش نے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا۔ بارش کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹ آئیں۔ جمعہ کی رات موسم کی تبدیلی ہفتے کی صبح بارش کا باعث بنی اور اس سلسلے میں لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی جہاں 24 ملی میٹر بارش ہوئی اور اس طرح جوہر ٹاؤن 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دئیے ہیں اور پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے میں وجہ سے جولائی کے پہلے ہفتے میں شہر میں تیز بارشیں ہونگی جبکہ اگست کا پہلا ہفتہ بھی خوشگوار موسم کے ساتھ گزرے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں بادل چھائے رہنے اور ہونے والی بارش کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…