جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ملک کا مہنگا ترین شہرقرار

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، لاہور(این این آئی)ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کراچی ملک کا مہنگا ترین شہر ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے تقریبا 91 فیصد زیادہ قیمتیں وصول کی گئیں اور اسی طرح اشیائے ضروریات سرکاری نرخ کے مقابلے میں 39 فیصد تک مہنگی فروخت کی گئیں۔ پنجاب مہنگائی میں

دوسرے نمبر پر رہا جہاں قیمتوں میں 38 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔سروے رپورٹ کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کی قیمت سرکاری نرخوں کے مقابلے 343 روپے، دودھ 65 روپے، چینی 25 روپے، بڑا گوشت 291 روپے، ٹوٹا چاول 50 روپیاور آلو 4 روپے مہنگے فروخت کیے گئے۔دوسری جانب پاکستان شماریات بیورونے مہنگائی کے اعدادوشمار کا نیا ڈیجیٹل سسٹم لانچ کر دیا ، ڈیجیٹل سسٹم نے ڈی سی او مارکیٹ ریٹ میں 9 سے18فیصد تک فرق کی نشاندہی کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شماریات بیورونے مہنگائی کے اعدادوشمار کا نیا ڈیجیٹل سسٹم لانچ کر دیا ہے ، ڈیسیزن سپورٹ سسٹم فار انفلیشن بروقت فیصلوں میں معاون ثابت ہو گا ، بڑے شہروں میں ڈی سی اورمارکیٹ ریٹ میں فرق دکھایاگیاہے ، پالیسی سازی اورصوبائی اورضلعی انتظامیہ جلدکارروائی کر سکیں گی۔ادارہ شماریات بیورو کے مطابق 17 شہروں میں 10 سے 12اشیا ئے ضروریہ کا جائزہ لیا جائے گا، گزشتہ ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں

0.82فیصداضافہ ہوا ، سکھرمیں 2.3فیصداوراسلام آبادمیں 1.09فیصدمہنگائی بڑھ گئی۔ادارہ شماریات بیورو کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 14.3فیصدا، چکن 11.5فیصد، پیاز8.3 ،آلو 3.1 ، لہسن 2.5،گھی اورکوکنگ آئل 1.5 فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ دال مونگ 3.7فیصداورکیلا 2.8فیصد سستا ہوا۔ڈیجیٹل سسٹم نے ڈی سی او مارکیٹ ریٹ

میں 9 سے18فیصد تک فرق کی نشاندہی کی ، بڑے گوشت کاڈی سی ریٹ 443روپے اورمارکیٹ ریٹ 540 روپے فی کلو ہے جبکہ گھی کامارکیٹ ریٹ ڈی سی ریٹ سے 16فیصدزائد ہے ، گھی کاڈی سی ریٹ260روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 310روپے فی کلو ہے۔اسی طرح آٹے کا مارکیٹ ریٹ سرکاری ریٹ سے15فیصدزائد دیکھا گیا ، آٹے کا

ڈی سی ریٹ 969روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 1139روپے فی تھیلہ ہے جبکہ پیازڈی سی ریٹ 30 روپے اور مارکیٹ ریٹ 35روپے فی کلو ہے۔ادارہ شماریات بیورو کے مطابق دودھ ڈی سی ریٹ 96 روپے،مارکیٹ ریٹ 111 روپے فی کلو ، ٹوٹاچاول کا ڈی سی ریٹ85روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 94روپے فی کلو، چینی کاڈی سی ریٹ89روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 98 روپے فی کلو ہے۔اسی طرح ٹماٹر کا ڈی سی ریٹ 38روپے اور مارکیٹ ریٹ 43روپے فی کلو ، آلو کا ڈی سی ریٹ 46روپے اور مارکیٹ ریٹ 51روپے فی کلو جبکہ چکن کا ڈی سی ریٹ 218روپے اور مارکیٹ ریٹ 231روپے فی کلو ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…