واشنگٹن (این این آئی )مئی 2020 میں مینیپولیس میں افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے لیے مجرم قرار دیے جانے والے سابق امریکی پولیس افسر کو 22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جج نے کہا کہ ڈریک شاوین کی سزا آپ کی جانب سے اعتماد اور اختیار کی حامل پوزیشن کے غلط استعمال پر مبنی ہے ، اور خاص طور پر جس طرح فلائیڈ کے لیے سفاکی دکھائی گئی۔48 سالہ جارج فلائیڈ نو منٹ تک گردن پر شاوِن کا گھٹنہ دبائے رکھنے کے بعد چل بسے تھے۔اس کے قتل سے نسل پرستی اور پولیس کی بربریت کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج ہوا۔45 سالہ شاوین کو گذشتہ ماہ سیکنڈ ڈگری کے قتل اور دیگر الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران ، ان کے وکیل نے اس قتل کو نیک نیتی سے کی گئی غلطی کے طور پر بیان کیا۔شاون کا اندراج شکاری مجرم کے طور پر کیا گیا اور اب ان کے آتشیں اسلحہ رکھنے پر تاحیات ممانعت ہے۔ان پر اور تین دیگر سابق افسران پر جارج فلائیڈ کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔فلائیڈ خاندان اور ان کے حامیوں نے اس سزا کا خیرمقدم کیاہے۔