کرونا کنٹرول میں آنے لگا ملک بھر میں مثبت کیسز میں نمایاں کمی

26  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا سے مزید 36 افراد انتقال کرگئے ، مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46842 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 935

افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،وائرس سے مزید36 افراد چل بسے ،سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 22188 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوچکی ہے ، اب تک وائرس سے 8 لاکھ 98 ہزار 944 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب کوویکس نے پاکستان کو امریکی کمپنی کی تیار کردہ موڈرنا کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این آئی ایچ ذرائع کے مطابق کوویکس سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین مفت ملے گی، پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک سے دو ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، موڈرنا پاکستان کو ملنے والی دوسری امریکی کورونا ویکسین ہوگی اس سے قبل کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین فراہم کرچکا ہے۔این آئی ایچ ذرائع کے مطابق ای پی آئی نے موڈرنا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کا پلان تیار کرلیا، موڈرنا ویکسین پہنچنے کے فوراً بعد صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔موڈرنا ویکسین دائمی امراض، کمزور قوت مدافعت افراد کو لگائی جائے گی، موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی لگائی جائے گی۔موڈرنا ویکسین امریکہ، یورپ سمیت متعدد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔واضح رہے کہ کوویکس کے تحت پاکستان کو آسٹرازنیکا، فائزر ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں، اس سے قبل پاکستان کو فائزر کی ایک لاکھ 620 ڈوز فراہم کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…