کرا چی(این این آئی) لاہور جوہر ٹائون دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی تصویر اور گھرکی ویڈیو سامنے آگئی ، پیٹرپال ڈیوڈ کے اہلخانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہوردھماکے میں ملوث پیٹرپال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپے کے معاملے میں مبینہ ماسٹرمائنڈ کی تصویراورگھرکی ویڈیو سامنے آگئی ، پیٹرپال ڈیوڈ کے اہلخانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے ہیں۔ویڈیومیں پیٹرکے3 منزلہ گھرکو بھی دیکھاجاسکتا ہے ،محمودآباد میں گھر کو تالہ لگا تھا، پڑوسی نے بیان میں کہا کہ ڈیوڈکی بیوی اوربیٹا جمعہ کی صبح گھرکوتالہ لگا کر چلے گئے، ڈیوڈ کا ایک بیٹا ڈینزل کچھ عرصے پہلے ڈانس پارٹی میں زخمی بھی ہواتھا۔ذرائع کے مطابق ڈینزل ڈانس پارٹیوں میں منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرتاتھا، ڈینزل ان دنوں بحرین میں ہے جبکہ دوسرا بیٹا کیمنگ کراچی میں ہے، تحقیقاتی اداروں کی جانب سے مزیدتفتیش کا عمل جاری ہے۔