جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

شاہنواز دھانی پی ایس ایل کے بالنگ ہیرو قرار

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ابوظہبی میں کھیلے جانیوالی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اختتام پر نوجوان بالر شاہنواز دھانی 20 وکٹیں حاصل کرکے بالروں میں پہلے نمبر پرجبکہ بابر اعظم 554 رنز بنا کر بیٹسمینوں میں سرفہرست رہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطان کے شاہنواز دہانی نےپی ایس ایل کے تمام میچوں میں20 وکٹیں اڑائیں اور ٹاپ پوزیشن حاصل کی،

نجی ٹی ٹوئنٹی فور کے مطابق وہاب ریاض 18 وکٹوں کے ساتھ دوسرےنمبر پر رہے۔ کراچی کنگز کے بابر اعظم نے 11 میچوں میں سب سے زیادہ 554 رنز بنائے، انہوں نے سات نصف سنچریاں اسکور کیں اور 56 چوکے لگائے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 470 رن بناکر دوسرے نمبر پر رہے انہوں نے بھی 56 چوکے لگائے۔محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا شکار کیا۔کراچی کنگز کے شرجیل خان نے سب سے زیادہ 23 چھکے لگائے۔دوسری جانب پی ایس ایل کے سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی نے مداحوں کی محبت پر چار مختلف زبانوں میں ٹوئٹس کیے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنا ایوارڈ والدہ اور مرحوم والد کے نام کیا۔شاہنواز دھانی نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ الحمداللہ ، میں اپنے تمام مداحوں کا بہت بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے بہت زیادہ پیار دیا اور سپورٹ کیا۔انہوں نے لکھا کہ آپ سب کی سپورٹ سے مجھے کافی حوصلہ ملا اور پی ایس ایل کا بہترین بولر قرار پایا۔انگریزی میں کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے اپنا ایوارڈ والدہ اور مرحوم والد کے نام کیا۔ایسے ہی انہوں نے سندھی اور سرائیکی میں بھی مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔سرائیکی میں کیے گئے ٹوئٹس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں شکرگزار ہے انہاں تمام جنوبی پنجاب آلے بھِراواں دا ، دوستاں دا، جنہاں ساکو اپنڑیاں دعاواں وچ یاد رکھا ، ہر مقام تے میکوں عزت ڈتی، میں تواڈا سب دا دل تو شکریہ ادا کریندا تے امید رکھیندا تْساں سب اپنڑی سپورٹ ایوے کیتی رکھیسوں ساکو۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرکٹر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے کہا ہے کہ یہ سال پی ایس ایل کیلئے ہمارا تھا ہی نہیں۔شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شاندار کھیل پیش کرنے والی ملتان سلطانز ہی جیت کی اصل حقدار تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سال چمپئن بننا ہمارے لیے تھا ہی نہیں لیکن ایک شاندار ٹیم کے مقابل کھیل کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔شعیب ملک نے لکھا کہ اگلے سال ہم زیادہ مضبوط ہو کر پی ایس ایل میں واپسی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…