بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شاہ رخ خان نے اکشے کمار کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اکشے کمار کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ایک انٹریو میں بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے آج تک اکشے کمار کے ساتھ کوئی فلم کیوں نہیں کی جس پر شاہ رخ خان نے میزبان کو حقیقت پر مبنی جواب دیا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میں اس پر کیا

بات کروں، دراصل میں صبح جلدی نہیں اٹھ سکتا جیسے اکشے کمار صبح جلدی اٹھنے کا عادی ہے اور جس وقت اکشے کمار اٹھتے ہیں وہ تو میرے سونے کا وقت ہے تو ہم ایک ساتھ کام کیسے کرسکتے ہیں۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جس وقت میں اٹھ کر اپنی شوٹنگ کا آغاز کرتا ہوں تب تک اکشے کمار اپنی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کی تیاری کررہا ہوتا ہے اور میں صرف رات کو کام کرنا پسند کرتا ہوں، بہت کم لوگ میری طرح رات میں کام کرتے ہیں۔کنگ خان نے مزید کہا کہ میں اکشے کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں لیکن ہماری شوٹنگ کے لیے ایک وقت نکالنا ممکن نہیں ہوگا، اگر کسی فلم می ہم نے ساتھ کام بھی کیا تو مجھے یقین ہے فلم کے سیٹ پر میری اور اکشے کمار کی ملاقات کبھی نہیں ہوپائے گی کیوں کہ وہ جارہا ہوگا اور میں آرہا ہوں گا۔واضح رہے شاہ رخ خان اور اکشے کمار نے صرف فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے تاہم اس میں بھی دونوں کے ایک ساتھ بہت کم سین ہیں اس کے علاوہ وہ ایک دوسرے کی فلموں ’ہے بے بی‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ کے گانوں میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔دوسری جانب بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ کے مشہور کردار سرکٹ کی شادی کے برسوں بعد گتھی سلجھ گئی۔فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس’ 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں

سنجے دت نے ‘منا’ جبکہ ارشد وارثی نے ‘سرکٹ’ کا کردار نبھایا تھا۔اس فلم کے اختتام پر منا اور سرکٹ کی شادی کا بتایا گیا تھا تاہم اب برسوں بعد سوشل میڈیا صارفین نے سرکٹ کی شادی کس سے ہوئی اس کا پتا لگا لیا ہے۔انسٹاگرام پر ایک میم شیئر کی گئی جس میں فلم میں کام کرنے والی نرس اور سرکٹ کی بیوی کی تصاویر لگائی

گئیں۔ ساتھ میں پوچھا گیا تھا کہ آپ کی کتنی عمر تھی جب آپ کو سرکٹ کی فلم میں نرس سے شادی کا معلوم ہوا؟اس پر متعدد صارفین نے جواب دیا کہ انہیں آج ہی سرکٹ کی اہلیہ کا معلوم ہوا ہے۔ ایک صارف نے فلم کے کردار سرکٹ کے ہی انداز میں کہاکہ ’اب بھائی نے ڈاکٹر کے ساتھ شادی کیا تو اپنا کو کم سے کم نرس مانگتا ہے نا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…