ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر نے ہرنی کے مرض میں مبتلا 9 سالہ غریب بچے کو ایک سال بعد آپریشن کیلئے آنے کی پرچی تھما دی،بچہ تکلیف میں ہے علاج کرانے کہاں جاؤں، باپ کی دہائی

datetime 24  جون‬‮  2021 |

مانسہرہ(این این آئی) کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے ڈاکٹر صلاح الدین شاہ نے ہرنی کے مرض میں مبتلا 9 سالہ غریب بچے کو ایک سال بعد آپریشن کے لئے آنے کی پرچی تھما دی،مانسہرہ کے علاقے بھیرکنڈ کا رہائشی سید ابرار شاہ اپنے 9 سالہ بچے کو تین روز تک اسپتال میں گماتا رہا مگر اس غریب بے بس اور بے سہارا شخص

کی طرف کسی ڈاکٹر نے کوئی توجہ نہ دی آخر کار متاثرہ شخص اپنے بچے کو لے کر ڈاکٹر کے کمرے میں داخل ہوگیا،ڈاکٹر نے بچے کی رپورٹس چیک کیں اور اسے ایک سال بعد آپریشن کے لئے تاریخ لکھ کر دے دی۔غریب متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میں خود مرگی کے مرض میں مبتلا ہوں تین روز تک میں اسپتال کے چکر کاٹتا رہا مجھے ہر دن صبح آٹھ بجے اسپتال پہنچنے کا کہا جاتا رہا جب میں جمعرات کواسپتال پہنچا دس بجے کے قریب ڈاکٹر صاحب اپنے کمرے میں انٹر ہوئے بڑی مشکل سے میں ڈاکٹر صاحب کے کمرے میں بچے کو لے کر داخل ہوا تو میرے ہاتھ میں پکڑی ہوئی فائل جس میں میرے بچے کی میڈیکل رپورٹس وغیرہ تھیں ڈاکٹر صلاح الدین نے دیکھی اور ان پر ایک سال کا ٹائم لکھ کے مجھے دے دیا میرا بچہ تکلیف میں مبتلا ہے پرائیویٹ طور پر میں اس کا آپریٹ بھی نہیں کروا سکتا مجھے بتایا جائے کہ میں اپنے بچے کا علاج کروانے کے لیے کہاں جاؤں۔ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے ڈاکٹر صلاح الدین شاہ نے ہرنی کے مرض میں مبتلا 9 سالہ غریب بچے کو ایک سال بعد آپریشن کے لئے آنے کی پرچی تھما دی،مانسہرہ کے علاقے بھیرکنڈ کا رہائشی سید ابرار شاہ اپنے 9 سالہ بچے کو تین روز تک اسپتال میں گماتا رہا مگر اس غریب بے بس اور بے سہارا شخص کی طرف کسی ڈاکٹر نے کوئی توجہ نہ دی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…