اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے ایک ملاقات کے بدلے ایک سینیٹر نے امیر شخصیت سے ایک کروڑ روپیہ بٹور لیا، اس بات کا انکشاف آفتاب اقبال کے پروگرام خبردار میں کیا گیا، اس میں کہا گیا کہ ایک سینیٹر نے ایک کروڑ روپیہ لے کرایک شخص کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروائی، جس پر آفتاب اقبال
نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو یہ انتہائی شرم کی بات ہے، پروگرام میں سینیٹر کا نام نہیں بتایا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوجس میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا سے متعلق عوام کی صحت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق معلومات دیں۔وزیراعظم نے انسداد پولیو کیلئے بل گیٹس کے پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور کورونا وبا میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اس سال 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔وزیراعظم نے بل گیٹس کو اپنے 10 بلین ٹری سونامی اقدام سے آگاہ کیا، بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔ بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، کورونا کے باوجود ملک میں پولیو کے خاتمے کی بھرپورمہم
جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دنیا کو درپیش مختلف چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ اپریل2021 میں عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بل گیٹس کو خط لکھا تھا جس میں عمران خان نے موسمیاتی تبدیل کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔عمران خان نے اپنے خط میں
عزم کیا کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاؤ کے لیے اقدامات کررہا ہے۔وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں، پاکستان کو بھی گلیشیئر پگھلنا اور مون سون سمیت کئی طرح کے موسمی خطرات کا سامنا ہے۔