بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

باہر سے پڑھ کر آئیں اور حکومت کی پھر ۔۔ بینظیر بھٹو کی زندگی کے چند ایسے سچ جنہیں کوئی نہیں بھول سکتا

datetime 24  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی تاریخ میں کچھ ایسے نام ہیں جن کو تا قیامت بھلایا نہیں جاسکتا ہے جن میں سے ایک نام بینظیر بھٹو کا بھی ہے۔ بینظیر کو ’بی بی ‘کے نام سے پُکارا جاتا ہے اور آج بھی ان کے لئے لوگوں کے دلوں میں بہت عزت اور اعلیٰ مقام و مرتبہ ہے اور آخری لمحات تک رہے گا کیونکہ ان کے جیسی عظیم لیڈر، باہمت خاتون، مضبوط

کردار والی وزیرِ اعظم، لوگوں کے دُکھوں اور تکلیفوں کو سمجھنے والی ہمدرد شخصیت اور کوئی نہیں ہے۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق بینظیر بھٹو 21 جون 1953ء کو پیدا ہوئیں اور آج ان کی 68 ویں سالگرہ ہے اور ان کے جیالے آج بھی بی بی کی یاد میں کہیں قرآن خوانی کروا رہے ہیں، تو کہیں حمد و ثناء کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں سالگرہ کے کیک بانٹے جا رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو آج اگر زندہ ہوتیں تو یقیناً بہت خوش ہوتیں کیونکہ وہ بلاول جس کو کل تک وہ یہ سکھاتی تھیں کہ بیٹا شو آف نہ کرو جو دکھاتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوتے جو محنت کرتے ہیں وہ صلہ پاتے ہیں، آج اپنے جوان بچے کو سیاست میں دیکھ کر خوش ہوتیں، اس کے ساتھ ہمقدم ہوتیں۔ بینظیر بھٹو شروع ہی سے خوبصورت تھیں، ان کی رنگت صاف شفاف اور گلابی تھی، اس لئے ان کو گھر میں ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو پنکی کے نام سے پکارتے تھے۔ یہ اپنے والد کی بہت چہیتی بیٹی تھیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لیڈی جیننگز نرسری اسکول (Lady Jennings

Nursery School) اور کونونٹ آف جیسز اینڈ میری (Convent of Jesus and Mary) کراچی میں حاصل کی۔ پھر دو سال بعد راولپنڈی پریزنٹیشن کونونٹ (Rawalpindi Presentation Convent) میں بھی تعلیم حاصل کی، جبکہ انھیں بعد میں مری کے جیسس اینڈ میری میں داخلہ دلوایا گیا اور 15 سال کی عمر میں او لیول کا

امتحان پاس کرلیا۔ اپریل 1969ء میں انھوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے Radcliffe College میں داخلہ لیا۔ پھر ہارورڈ یونیورسٹی (Harvard University) سے 1973ء میں پولیٹیکل سائنس میں گریجوایشن کر لیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے فلسفہ، معاشیات اور سیاسیات میں ایم اے کیا۔ بینظیر کا شمار

دنیا کی 50 خوبصورت خواتین میں ہوتا ہے۔ یہ پہلی خاتون وزیرِاعظم ہیں جن کو دنیا بھر کے سیاستدانوں میں سب سے زیادہ شہرت ملی۔ صرف یہی نہیں 1980 میں بینظیر کو جیل کی قید بھی برداشت کرنی پڑی، لیکن اپنے والد کے مشن کو کامیاب بنانے کی خاطر ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ بینظیر کی شادی 18 دسمبر 1987ء میں ہوئی اور اس کے بعد

انہوں نے شوہر اور بچوں کے ساتھ پاکستان کی سیاست اور باگ دوڑ میں حصہ لیا۔ یہ 3 مرتبہ ملک کی وزیرِاعظم بنیں اور ہر بار ایک مشکل وقت سے گُزریں اور جلا وطن بھی ہوئیں۔ 1988 میں بے نظیر تاریخ کی سب سے کم عمر اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں مگر20 ماہ بعد ہی ان کی حکومت برطرف کردی گئی تھی۔ ب

ینظیر 18 اکتوبر 2007 کو وطن واپس پہنچیں تو کراچی میں ان کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا مگر خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں لیکن 2 ماہ 9 دن بعد 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ان پر دوسرا حملہ ہوا جس میں ان کو محض ایک سیکنڈ میں 3 گولیاں لگیں تھیں جس کے بعد وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…