جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

لاہور اور فیصل آباد میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی سپلائی روک دی

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )فلور ملز مالکان نے لاہور اور فیصل آباد میں دو روز کیلئے آٹے کی سپلائی روک دی ، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ آج اور کل آٹے کی سپلائی نہیں دیں گے ۔فیصل آباد میں ضلع کی 48فلور ملز روزانہ 70 ہزار تھیلے

مارکیٹ میں فراہم کرتے ہیں ، ملز کی بندش کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔چیئرمین فلور ملز کی جانب سے کہا گیا کہ ٹیکسز پر نظر ثانی نہ ہوئی تو احتجاج کی مدت اور دائرہ کار بڑھا دیں گے ۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فلور ملز پر عائد کیے جانے والے سیلز ٹیکس سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے گندم چوکر پر عائد ہونے والا 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف ایم سی جی فلور ملز سے متعلق دوبارہ وضاحت جاری کردی۔ایف بی آر ترجمان کے مطابق فنانس بل2021 میں فلورملز و ریفائنری ریٹیلرز کو سہولت دی گئی ہے، مجموعی کاروباری حجم (ٹرن اوور)کی بنیاد پر کم ازکم ٹیکس شرح کو تبدیل کردیاگیا ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق فنانس بل میں غلطی کی ترمیم کے ذریعے تصحیح کردی جائے گی ،فلور ملز پر لاگو کم ازکم ٹیکس ٹرن اوور کے 0.25 فیصد رہے گا،ٹرن اوور پر 1.25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا تاثر غلط دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایف بی آر نے بتایا کہ حکومت نے گندم چوکر پر 17 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے اب واپس لیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…