جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

فیس بک پر مذاق اڑانے کیلئے HaHa کا ایموجی استعمال کرنا حرام قرار

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (آن لائن )انٹرنیٹ پر مقبول بنگلادیش کے معروف عالم دین احمداللہ نے فتویٰ دیاہے کہ فیس بک پر کسی کا مذاق اڑانے کی نیت سے ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام ہے۔ فیس بک اور یوٹیوب پر 22 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والے مفتی احمداللہ نے ایک ویڈیو جاری کی

ہے جس میں انہوں نے فیس بک پر ’ہاہا‘ ایموجی کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے۔ احمداللہ کے مطابق لوگ اسے دوسروں کی تضحیک کیلئے استعمال کرتے ہیں جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ایموجی کسی مزاحیہ پوسٹ پر استعمال کی جائے اور اس کا مقصد پوسٹ ڈالنے والے کا مذاق اڑانا نہیں تو یہ یہ جائز ہے تاہم اگر آپ اس ایموجی کو پوسٹ ڈالنے والے شخص کا مذاق اڑانے اور اس کی تضحیک کیلئے استعمال کریں گے تو یہ اسلام میں بالکل ممنوع ہے۔فیس بک اور یوٹیوب پر 22 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والے مفتی احمداللہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے فیس بک پر ’ہاہا‘ ایموجی کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے احمداللہ نے کہا کہ ’خدا کیلئے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس عمل سے دور رہیں، اگر آپ کسی مسلمان کا دل دکھائیں گے تو وہ آپ کے ساتھ بدزبانی کرسکتا ہے‘۔ احمد اللہ کی اس ویڈیو پر ہزاروں لوگوں نے اپنا ردعمل دیا ہے، لوگوں کی اکثریت نے اس پیغام کو مثبت لیا ہے جبکہ چند افراد نے اس ویڈیو کا بھی مذاق اڑیا ہے اور ’ہا ہا‘ کا ایموجی استعمال کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…