ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ملک میں بجلی کے زبردست بحران کی تیاری کی جا رہی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملک میں بجلی کے زبردست بحران کی تیاری کی جا چکی ہے اور چند روز میں اس کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔آٹے اور لوڈ شیڈنگ کی دو دہاری تلواراس گرم موسم میں عوام کا کاٹ کر دکھ دے گی۔

سندھ میں دو گیس فیلڈ بند کی جا چکی ہیں، ڈیموں میں پانی کی کمی سے بجلی کی پیداوار کم ہو چکی ہے اور ملک میں فرنس آئل کی کمی بھی ہے جبکہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نجی ایل این جی ٹرمینل نے بھی اس مہینے کام بند کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایک نجی ایل این جی ٹرمینل کے مالکان نے جون میں جب بجلی کی طلب چوٹی پر پہنچی ہوئی ہوتی ہے مرمت کے بہانے کام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھر بند اور ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہو جائے گا جس سے عوام معیشت اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔گیس کے بحران کی وجہ سے سی این جی سٹیشن بند کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد صنعت اور فرٹیلائیزر سیکٹر بھی بند کرنا پڑے گا۔ حکومت ہنگامی بنیادوں پر فرنس آئل منگوائے اور ٹرمینل مالکان کو ہدایت دے کر آئندہ ٹرمینل کی سالانہ مرمت سے حسب سابق تاخیر نہ کی جائے اور یہ کام موسم گرما کے بجائے موسم سرما میں کیا جائے۔اگر ٹرمینل مالکان حکومت کی احکامات نہ مانیں جس کا قوی امکان ہے تو ملک کی انرجی سیکورٹی کو خطرہ میں ڈالنے اور ملک میں عدم استحکام و بے چینی پیدا کرنے کے جرم میں ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں ۔انھوں نے کہا کہ موسم سرما میں مرمت کچھ مہنگی ہوتی ہے اس لئے ٹرمینل مالکان چاہتے ہیں کہ مرمت کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑے جس کے لئے حکومت کو بلیک میل کیاجا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…