ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

محمد رضوان کا فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی)پی ایس ایل چھ کے فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہد آفریدی گھر میں رہ کر ہم سے الگ نہیں ، مشورے ٹیم کے

بہت کام آرہے ہیں ۔ورچوئل پریس کانفرنس میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ شاہد آفریدی جیسے عظیم کھلاڑی کی کمی بہت محسوس کی، وہ بہت بہادر اور ایک مثالی کھلاڑی ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، شاہد بھائی ہر میچ سے پہلے اپنی رائے دیتے ہیں، وہ گھر میں رہ کر بھی ہم سے الگ نہیں۔ ان کے مشورے ٹیم کے بہت کام آرہے ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ میچز سے پہلے میٹنگ میں سب لڑکوں کو یہ ہی بولا تھا کہ چاہے سارے میچز ہار جائیں، کوئی پروا نہیں کرنی، اپنے نیچرل انداز سے کھیلنا ہے اور یہ بات بس دماغ میں رکھنی ہے کہ ہم چمپئن بن سکتے ہیں اور اس بار کے چمپئن ہم ہی ہیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ انہیں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا، شاید مجھ میں ہی کوئی کمی رہ گئی ہوگی، کسی سے کوئی گلہ نہیں، ٹی وی پر مجھے ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی قرار نہ دینے والوں سے بھی کوئی شکوہ نہیں، ملتان سلطانز میں آنے کے بعد یہ ایک بہت چیلنج تھا کہ جو توقعات وابستہ کی گئی ہیں۔کپتانی کے حوالے سے سوال پر ملتان سلطانز کے قائد نے کہا کہ اس کا کوئی شوق نہیں، اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور وہ ہی مدد کرتا ہے، میں خود کو بڑا کھلاڑی اور کپتان نہیں سمجھتا، بلکہ ہر ایک سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔عثمان قادر کو زیادہ موقع نہ دینے پر رضوان نے واضح کیا ہے کہ ابوظہبی کی پچز پر دو لیگ اسپنرز کے ساتھ کھیلنا مشکل ہے،عثمان بہت باصلاحیت ہے تاہم ٹیم کمبی نیشن میں اس کو کھلانا ہمارے لیے زیادہ سود مند نہیں۔ محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم اونر اور ٹیم مینجمنٹ نے ہر معاملے میں بہت سپورٹ کیا۔ان کے شکرگزار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…