ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کیلئے انوکھی جزاوسزا تجویز کرلی گئی

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی )فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں محکمہ ایکسائزکاپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے حوالے سے اہم فیصلہ،یکم جولائی سے پہلے پراپرٹی ٹیکس اداکرنے والی بڑی شخصیات کو تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے، ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بڑی شخصیات کی

تصاویرڈیفالٹرزکے طورپرایکسائز کی ویب سائٹ پراپلوڈکرنے کافیصلہ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اہم شخصیات ٹیکس ادا کرلیں ورنہ سوشل میڈیا پرتصاویراپلوڈ ہوجائیں گی،محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان اور نادہندگان کیلئے انوکھی جزا وسزا تجویز کرلی ہے،بڑے ٹیکس دہندگان،اداکاروں اورکھلاڑیوں سمیت نمایاں شخصیات کی تصاویرویب سائٹ پرلگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ بروقت ٹیکس ادا کرنے والی شخصیات کوسرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے،ٹیکس ڈیفالٹراہم شخصیات کی ٹیکس کی رقم کے ساتھ تصاویراپلوڈ کی جائیں گی،شہربھرمیں اہم شخصیات سمیت ڈیفالٹرزکوٹیکس وصولی کیلئے حتمی نوٹسز بھی جاری کئے جاچکے ہیں،30جون تک ادائیگی نہ کرنے والوں کی تصویرچالان اورگھرکی تصویرڈیفالٹرزلسٹ میں اپلوڈ ہوگی،تعریفی سرٹیفکیٹس اورتصاویراپلوڈکامقصدشہریوں کوٹیکس کی بروقت ادائیگی کی ترغیب دیناہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…