ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں باپ بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے

datetime 23  جون‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں باپ اور بیٹا شہید جبکہ دو بیٹے اور اہلیہ زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں 30سالہ رکشہ ڈرائیور عبد الخالق اور اس کا 6سالہ بیٹا عبد الحق شہید ہو گئے جبکہ اس کے دو بیٹے اور اہلیہ زخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال میں

طبی امداد دی جارہی ہے۔جوہرٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 15 سے20 کلوگرام دھماکہ خیزمواد استعمال ہوا، دھماکے میں غیر ملکی ساختہ مواد بال بیئرنگ، کیل اور دیگربارودی مواد استعمال ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ خیزمواد گاڑی میں نصب تھا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مددسے کیاگیا، دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا،8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا اور 100مربع فٹ سے زائدرہائشی علاقہ متاثر ہوا جبکہ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں،گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے۔دوسری جانب جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی اوپن لیٹر پر چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے گاڑی کی ملکیت کے حوالے سے ابتدائی معلومات ملنے کے بعد مبینہ طو رپر گوجرانوالہ اور حافظ آباد سے دو افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی سمیت دیگر حساس اداروں کی جانب سے جوہر ٹاؤن دھماکے کے فوری بعد تحریب کاری میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالکان کا سراغ لگانے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے گاڑی کا چیسز نمبر متاثر ہوا ہے جبکہ انجن نمبر کے کچھ ہندسوں سے تحقیقات کو آگے بڑھایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دو سال قبل حافظ آباد کے ایک شخص نے اوپن لیٹر پر گوجرانوالہ میں فروخت کی جو یہاں پر بھی آگے اوپن لیٹر پر فروخت ہوئی تاہم ایک شخص نے اس کی ملکیت سے انکار کر د یا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ طو رپر حافظ آباد اور گوجرانوالہ سے دو افراد کو حراست میں لے کر ان سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ گاڑی میں بارود لاہور سے باہر کسی جگہ پر انسٹال کیا گیا اور اب سیف سٹی کیمروں کے ذریعے یہ تحقیقات بھی کی جارہی ہیں کہ گاڑی کن راستوں اور ناکوں سے گزر کر لاہور پہنچائی گئی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…