لاہور دھماکہ، بیٹی نہیں مل رہی۔۔ ایک ماں کارو روکر برا حال

23  جون‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں واقع ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق دھماکےسے علاقہ مکنیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ انہی افراد میں

ایک آسیہ بی بی بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ میری 18 سالہ بیٹی ثانیہ گھر میں کام کرتی ہے، دھماکے کے بعد اس کی کوئی خیر خبر نہیں ۔بیٹی کی تلاش میں آسیہ کا رو رو کر برا حال ہوگیا ۔ غم سے نڈھال آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ پولیس بیٹی کے بارے میں نہ کچھ بتا رہی ہے نہ گھر کے قریب جانے دے رہی ہے۔ پولیس بیٹی کی تلاش میں کوئی مدد اور معلومات فراہم نہیں کر رہی ہے۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹائون میں ہونے والے پر اسرار دھماکے میں3افراد جاں بحق جبکہ17افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوںمیں دو بچے ،ایک خاتون اور پولیس اہلکار بھی شامل ہے ، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے اطراف کے 10گھروں اور وہاں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس نے دھماکے والی جگہ اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا ، دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کوبھی طلب کر لیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران سے رپورٹ طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون کے علاقہ بی او آر سوسائٹی کے ایک گھر میں اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا جس کی آواز دوردور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پر اسرار دھماکے سے گھر تباہ ہو گیا اور دھماکے والی جگہ پر آگ بھی لگ گئی ،دھماکے کی شدت سے اطراف کے 10گھر بھی متاثر ہوئے جن کے شیشے ٹوٹ گئے اور چھتوں سے پلستر اکھڑ کر نیچے گرگئے ۔ دھماکے سے گھروں کے اندر اور باہر کھڑی 3 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں مکمل طور پر اور ایک رکشہ جزوی تباہ ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے دو بچوں ،ایک خاتون اور پولیس اہلکار سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے معمولی زخمیوںکو موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے کی اطلاع پرقریبی سرکاری ہسپتالوںمیں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اورایمر جنسیز وارڈکو خالی کروا لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید زخمی ہونے والے2افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 2کی حالت بدستورتشویشناک ہے ۔

پولیس نے دھماکے کی جگہ اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا ہے جبکہ پورے علاقے کو بھی گھیرے میں لے کر رہائشیوں کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں ۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ اورپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کوبھی طلب کر لیا گیا جبکہ سوئی گیس اور لیسکو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں ۔ ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض ملک ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے او رامدادی کارروائیوں کی نگرانی ۔

سی سی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ، یہ بھی اطلاعات ہیں یہ گیس کا دھماکہ ہے لیکن جانچ پڑتا ل کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پولیس آفیسر سمیت 15افرادزخمی ہیں جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔پولیس کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں اہم مقامات کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…