’آئی ایم ایف کی تجویز پر کرنسی کی قدر کم کرنا پڑی‘ وزیر خزانہ نے اعتراف کر لیا

23  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ تیل صاف کرنے والے کارخانے پاکستان میں توانائی کی سلامتی کیلئے ستون کی حیثیت رکھتے ہیں، جدیدیت، ماحولیات دوستی پاکستان کی تمام آئل ریفائنریز کی مشترکہ خصوصیت ہونا چاہیے۔وہ منگل کویہاں اپنی زیرصدارت پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2021 کے مسودہ کے جائزہ لینے کیلئے

اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرپاور، معاون خصوصی محصولات، معاون خصوصی پاور،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پیٹرولیم، ڈی جی آئل، اورریفائنریز کے نمایندوں نے شرکت کی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پائیداربڑھوتری کیلئے وزیراعظم عمران خان معیشت کے تمام شعبوں میں پیش رفت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، توانائی کاشعبہ معیشت کوآگے لیجانے میں کلیدی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہاکہ تیل صاف کرنے والے کارخانے پاکستان میں توانائی کی سلامتی کیلئے ستون کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت کی خواہش ہے کہ ملکی ریفائنریاں اپنے آپ کوبین الاقوامی معیارکے مطابق اپ گریڈکرے۔انہوں نے کہاکہ جدیدیت، ماحولیات دوستی پاکستان کی تمام آئل ریفائنریز کی مشترکہ خصوصیت ہونا چاہئیے۔ اس مقصد کیلئے حکومت بھرپورتعاون فراہم کرے گی،تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے نمائندوں نے کہاکہ تیل کی صنعت حکومت کی جانب سے معاونت اوررہنمائی پربہت خوش ہے، انہوں نے بتایا کہ پوری آئل ریفائنریز کی صنعت اپنے آپ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کیلئے تیارہے اوراس مقصد کیلئے پورا فریم ورک تیارہے، نئی آئل ریفائنریز پالیسی کی منظوری سے بین الاقوامی معیارکے حصول کا سفر شروع ہوجائیگا۔وزیرخزانہ نے نئی پالیسی کے نفاذ میں پیش آنیوالی رکاوٹوں کودورکرنے کیلئے مشترکہ کام کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔قومی اخبار کے مطابق اس موقع پر شوکت ترین نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ”پی ٹی آئی کی حکومت کو آئی ایم ایف کی تجویز پر ڈسکاؤنٹ ریٹ، محصولات میں اضافہ اور کرنسی کی قدر میں کمی کرنا پڑی۔تاہم یہ سابق حکومتوں کی خراب پالیسیاں تھیں جن کی وجہ سے انہیں آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…