ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

گیس کنکشنز لگانے پر پابندی عائد

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے کمرشل کنکشنز لگانے پر پابندی عائد کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پندرہ جون تک شعبہ ڈویلپمنٹ کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تاہم محکمہ سوئی گیس کے کچھ افسروں اور ملازمین کی نااہلی کے باعث شعبہ ڈویلپمنٹ کا

ریکارڈ مرتب نہ کیا جاسکا جس کے باعث ایس این جی پی ایل نے کمرشل گیس کنکشنز لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔مہنگے داموں ایل این جی کی بنیاد پر کنکشن لینے والے صارفین کو بھی کنکشن نہیں مل سکے جبکہ جن صارفین نے ری کنکشنز کی فیس جمع کرارکھی تھی انہیں بھی کنکشن فراہم نہیں کئے جارہے ۔ صنعتکاروں میں اس اعلان کے بعد بے چینی پھیل گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ سوئی گیس اپنی غلطیوں کا ملبہ صنعتکاروں پر نہ ڈالے۔ انہوں نے اس فیصلے کے مضمرات سے خبردار کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کو آگاہ کیا ہے کہ اگر یہ پابندی جلد نہ اٹھائی گئی تو فیکٹریاں بند ہونے کے باعث ہزاروں مزدور بے روزگار ہوجائیں گے اور ایس این جی پی ایل کے ملازمین کی نااہلی کا خمیازہ مزدوروں اور ان کے بے گناہ خاندانوں کو بھگتنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…