ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بنگلہ دیش، نارائن گنج اور کمپنی بگان کے 400محصُور پاکستانیوں کو کیمپ خالی کرنے کا نوٹس،محصُور پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) تحریکِ محصورین مشرقی پاکستان کے قائم مقام چیئرمین حسن امام صدیقی اور جنرل سکریٹری حیدر علی حیدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے قریب نارائن گنج اور کمپنی بگان میں واقع محصُور پاکستانیوں کے 400خاندانوں کو کیمپ خالی کرنے کا نوٹس دیدیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 25جون تک خالی نہیں کیا گیا

تو کیمپوں کو مسمار کردیا جائے گا۔ اس صورتِ حال سے محصُور پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اگر فوری طور اس جانب توجہ نہ دی گئی تو محصور پاکستانی کیمپ اُجڑنے کے بعد کہاں جائیں گے۔ تحریکِ محصُورین مشرقی پاکستان کے قائم مقام چیئرمین حسن امام صدیقی اور جنرل سکریٹری حیدر علی حیدر نے اپنے مشترکہ بیان مین صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت سے فوری رابطہ کریں اور محصُورین کے کیمپ کو مسمار ہونے سے بچائیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ محصُورین وہ محبِ وطن پاکستانی ہیں جن کے آباو اجدا د نے پہلے قیام پاکستان کیلئے قربانی دی اور بعدازاں 1971ء کی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر مشرقی پاکستان کی بقاء کیلئے جنگ میں حصہ لیا۔ نصف صدی گذرجانے کے بعد بھی محب وطن پاکستانیوں کی وطن واپسی کو یقینی نہیں بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بہاریوں کی حُب الوطنی کی عینی گواہ ہے پاک فوج سے بہتر ان کی حُب الوطنی کو کون جانتا ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ لوگ بہاریوں کو طعنہ دیتے ہیں کہ پاک فوج نے 1971ء کی جنگ میں بہاریوں کو استعمال کرکے چھوڑ دیا اور ان کی قربانیوں کو بھول گئی جس کی وجہ سے بہاری نصف صدی سے وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ آخر بہاریوں کو ان کی حُب الوطنی کی سزا کب تک دی جاتی رہے گی پاک فوج ان بہاریوں کو وطن واپس لانا چاہے تو کوئی کوئی بھی حکمران یا سیاسی پارٹیاں ان کا راستہ نہیں روکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…