بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

دو کنال سے بڑے گھر والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائزکی جانب سے دو کنال سے بڑے گھروں کے مالکان کو بھجوائے گئے لگژری ٹیکس کے نوٹسز معطل کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ بادی النظر میں محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ریکوری کے لیے قواعد وضوابط پورے نہیں کیے

،فئیر ٹرائل ہر شہری کا حق ہے ،محکمہ ایکسائز کو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کے روبرو بیرسٹر ہارون دوگل نے دلائل دئیے ۔درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی ایکسائز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ چار کنال کے گھر کے مالک کو محکمہ ایکسائز نے لگژری ٹیکس کی مد میں 65لاکھ روپے کا نوٹس بھجوادیا ۔درخواست گزارکے مطابقسال2014 میں لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے 500سے زائد درخواست گزاروں کو لگژری ٹیکس کے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دیئے تھے ،دورکنی بنچ نے محکمہ ایکسائز کو قواعد و ضوابط کے تحت ٹیکس وصول کرنے کا حکم دیا تھا ،محکمہ ایکسائز نے دوبارہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی شروع کردی اورقواعد و ضوابط پورے کیے بغیر چار کنال کے گھروں کے مالکان کو 36لاکھ رو پے لگژری ٹیکس اور 29لاکھ روپے سرچارج عائد کرکے نوٹسز بھجوادیئے گئے ۔ محکمہ ایکسائز کا یہ اقدام دو رکنی بنچ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ، استدعا ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹسز پر عملدرآمد روکا جائے ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…