بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی ،گیس بحران انتہائی شدت اختیار کرگیا، انڈسٹریل زونز کو گیس فراہمی بند کر دی گئی

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن) سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں 29 جون تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ گیس کی پیداوار میں خود کفیل صوبہ سندھ میں گیس بحران انتہائی شدت اختیار کرگیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی صوبے میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں

بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ میں آج رات 12 بجے سے 29 جون کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کا کہنا ہے کہ حکومت نے آر ایل این جی منتقلی پر گیس بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے منگل 22 جون سے گیس بندش کا نوٹی فکیشن موصول ہوا ہے۔ ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کے حکم پر کیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز سمیت گھریلو صارفین کو بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے، گیس کی چوری اور ضیاع کو روکنے میں ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…