بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت سے تربیت یافتہ دو دہشت گرد میر پور خاص سے گرفتار ملزمان کا دو بڑے سیاستدانوں سے رابطوں کا انکشاف

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی)کے ڈی آئی جی عمر شاہد نے کہاہے کہ سی ٹی ڈی نے بھارت سے تربیت یافتہ دو دہشت گردوں کو میر پور خاص سے گرفتار کرلیا، ملزمان نے واسع جلیل اور انیس ایڈووکیٹ سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے،واسع جلیل کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کی مدد سے کوشش کی جارہی ہے ایک گرفتار دہشت گردنے تہران میں

انیس ایڈووکیٹ سے ملنے اور احکامات لینے کا انکشاف کیاہے،بینک سمیت دیگر معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ فاروق ستارسے بھی تفتیش کی گئی اور اس وقت ان سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔منگل کوڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن ون عارف حنیف کے ہمراہ سول لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ را کے نیٹ ورک کو چلانے کے لیے بانی ایم کیوایم، انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل کام کرتے تھے، انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل کو لڑکوں کو بھارت بھیجنے کی ذمے داری دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کچھ ہفتے قبل سی ٹی ڈی کا ایک آپریشن ہوا تھا، جس میں کچھ ایم کیو ایم کے لیڈرز کے نام سامنے آئے تھے، اس پر سی ٹی ڈی میر پور خاص نے گزشتہ رات آپریشن کیااور2ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ان گرفتار دہشت گردوں کے نام وجیہہ اور عبدالنعیم ہیں۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 2003 میں یہ دونوں لڑکے دہشت گردی کی تربیت لینے کے لیے بھارت گئے تھے، انہیں اونٹ چلانے سے لے کر اسلحہ منتقل کرنے تک تمام تربیت دی گئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اینٹی ایئر کرافٹ گن، رائفل، ایک ہینڈ گرینیڈ، 2 پستول اور کئی رائونڈز برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک گرفتاردہشت گردوں کی تفتیش سے دو اہم نام انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل کے سامنے آئے ہیں۔اس موقع پرایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل پر دہشتگردی کے الزامات پر مشتمل آڈیو بھی سنائی گئی۔انہوں نے کہاکہ انیس ایڈووکیٹ کو دو بار تفتیش کے لئے بلایا جاچکا ہے، وہ شامل تفتیش ہیں۔انیس ایڈووکیٹ کے موبائل فون لیئے تھے، ان کی فرانزک کروائی گئی۔انہوں نے کہاکہ انیس ایڈووکیٹ سے متعلق اہم ثبوت ملا ہے، ان کے پاس اندرون سندھ کے لڑکوں کو عسکری تربیت دینے کے لئے بیرون ملک بھیجنے کا ٹاسک تھا۔ انیس ایڈووکیٹ کو مزید ایک سے دو روز میں بلایا جائے گا۔ انیس ایڈوکیٹ کو ملک چھوڑنے سے منع کیا گیا ہے۔ حقائق مزید سامنے آئے تو چالان کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ انیس ایڈووکیٹ کے بینک اکائونٹ کی تفصیلات درکار ہیں۔ان کی کچھ مشکوک بینک ٹرانزیکشنزبھی سامنے آئی ہیں، ممکن ہے کہ انیس ایڈووکیٹ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے۔عمر شاہد حامد نے کہاکہ گرفتار ملزم نعیم نے تہران میں انیس ایڈوکیٹ سے ملنے اور احکامات لینے کا انکشاف کیا۔ بینک سمیت دیگر معاملات سامنے آئے ہیں۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ 1998 سے 2002 کے درمیان بانی ایم کیو ایم کے کہنے پر انیس ایڈووکیٹ اور

واسع جلیل نے ایک سسٹم بنایا تھا، اس سسٹم کے تحت اندرونِ سندھ سے کارکنان کو را سے تربیت دلوانی تھا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہاکہ ہم واسع جلیل کووطن لانیکی بھی کوشش کررہے ہیں ،، وہ اس وقت امریکامیں ہے،اس حوالے سے خط وکتابت کاسلسلہ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ فی الوقت فاروق ستارکیلئے ہمارے پاس مزیدسوالات نہیں ہیں اس لئے انہیں نہیں بلایا، ڈاکٹرفاروق ستارپرجوشکوک وشبہات تھے ان پرسوالات ہوئے تھے، ڈاکٹرفاروق ستارکو مزید بلانے کی ضرورت فی

الحال پیش نہیں آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے پی ایم ایس او کا صدر محمود صدیقی ابھی بھی بھارت میں موجود ہے، جو بانی ایم کیو ایم اور را کے درمیان رابطے کرنے کی ذمے داری نبھا رہا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے یہ بھی بتایا کہ اس گروہ میں 6 ملزمان تھے، جن میں سے 5 گرفتار ہو چکے ہیں، جو لوگ تربیت کرنے بھارت گئے، ان کی تعداد کافی زیادہ ہے، 3 دہشت گردوں کو چند ہفتے قبل حیدر آباد سے گرفتار کیا تھا جبکہ 2 کو گزشتہ روز میر پور خاص سے گرفتار کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…