لاہور (آن لائن)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمت میں 37 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک سمری اوگرا کو ارسال کردی ہے۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے اگر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہ دی تو کمپنی کے لئے 28 لاکھ صارفین کو گیس کا کنکشن دینا مشکل ہو جائے گا جبکہ اس حوالے سے اوگرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر عائد کئے گئے اعتراضات سن لئے ہیں گیس کی قیمت میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ اوگرا نے اعتراضات کی روشنی میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس کی تقسیم کا فارمولا سیاسی نہیں بلکہ خالصتاً عوامی مفاد میں ہے اور اس فارمولے کے تحت اوگرا گیس کے گھریلو صارفین کو ترجیح دیتی ہے۔