بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ فلور ملیں بند کرنے کا اعلان ‎‎

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پرسیلز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف 23 جون کو آٹے کی سپلائی بند اور 30 جون سے  ملک بھر کی فلور ملوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے

چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں بے ٹیکس عائد کیئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 23 جون سے ا?ٹے کی سپلائی بند کردیں گے جب کہ 24 جون سے دو روزہ ٹوکن ہڑتال کی جائے گی۔ چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ اگر ٹوکن ہڑتال کے باوجود مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر کی فلورملیں 30 جون سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلی جائیں  گی۔ حکومت کی مسائل حل کرنے میں عدم دلچسپی کے باعث ہڑتال کے لیے مجبور ہوئے۔ چوہدری محمد یوسف نے مزید کہا کہ ملک میں کبھی بھی چوکر پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا گیا لیکن رواں بجٹ میں چوکر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فلور ملوں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح بھی 0.2 سے بڑھا کر 1.25 فیصد کردی گئی۔ ان ٹیکسوں سے عام ا?دمی کی جیب پر بوجھ بڑھ جائے گا اس لیے یہ ٹیکس فی الفور واپس لیئے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری یوسف نیبتایا کہ مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے اگست میں فوری طور پر 30 سے 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا ضروری ہے کیونکہ ملک میں آٹے کی سالانہ کھپت 30 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…