لاہور (آن لائن)کینیڈا حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کینیڈا کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز لاہور سے پی آئی اے کی پہلا پرواز مسافروں کو لے کر کینیڈا روانہ ہوئی جبکہ قومی ایئر لائن ہفتے میں
کینڈا کے لئے تین پروازیں شروع کریں گی جو لاہور اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوا کریں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن نے کینیڈا جانے والے مسافروں کی ایئر لائن میں منگل کے روز سے بکنگ شروع کردی ہے جبکہ کینیڈین حکومت نے پاکستان کو کرونا ایس او پیز کو سامنے رکھتے ہوئے پروازوں کی مشروط اجازت دی ہے۔ جس کے تحت کینیڈا جانے والے مسافروں کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرونا ویکسین لگوانا پڑے گا اور ایئرپورٹ پر ویکسین نیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے پڑے گا ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کا ڈاکٹر مسافروں کا طبی معائنہ کرے گا اور کرونا وائرس میں ملوث پائے جانے کی صورت میں پی آئی اے حکام مسافر کو آف لوڈ کرسکیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسافروں کو قرنطینہ کے اصولوں کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا۔