کراچی(این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گرواٹ کا شکار ہو گیا جس کے باعث ڈالر ایک بار پھر158روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی
قیمت خرید 157.40روپے سے بڑھ کر158روپے اور قیمت فروخت157.50روپے سے بڑھ کر158.10روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر90پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158.30روپے اور قیمت فروخت157.80روپے سے بڑھ کر158.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید186.50روپے سے بڑھ کر187.50روپے اور قیمت فروخت188روپے سے بڑھ کر189روپے ہو گئی اسی طرح2روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 217.50روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت219روپے سے بڑھ کر221روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔دوسری جانب کستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 47900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے5ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 56.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں ، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48100پوائنٹس کی سطح کو چھو کر نیچے آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہو ئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں
منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں25.38پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 48012.52پوائنٹس سے گھٹ کر 47987.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 14.59پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19339.65پوائنٹس سے کم ہو کر 19325.06پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32723.04پوائنٹس سے کم ہو کر 32701.12پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب59کروڑ70لاکھ95ہزار319روپے کی کمی واقع ہوئی
جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب57ارب 34کروڑ21لاکھ 29ہزار278روپے سے گھٹ کر 83کھرب51ارب 74کروڑ50لاکھ 33ہزار 959روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 61کروڑ7لاکھ 41ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 15ارب روپے مالیت کے 83کروڑ91لاکھ 86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 420کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے162کمپنیوں کے
حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 236میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ،کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک لمیٹڈ 7کروڑ54لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ84لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ74لاکھ ،ازگارڈ نائن 3کروڑ33لاکھ اور ٹی پی ایل 3کروڑ حصص کمے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیورفوڈز کے
بھا میں 790.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 16500.00روپے ہو گئی جبکہ 48.95روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 1749.95روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک سروسز کے حصص کی قیمت میں 68.26روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 841.86روپے ہو گئی اسی طرح 31.60روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 895.00روپے پر آ گئی ۔