بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھائی کی شادی کے دوران رقص کرتا نوجوان اچانک گر کر فوت

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے صوبے الدقھلیہ کے شہر المنزلہ میں ایک گھر میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب دولہا کا بھائی دیگر افراد کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر پڑا اور پھر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق

یہ اندوہ ناک واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے 200 کلو میٹر دور واقع شہر المنزلہ کے علاقے الحمزاوی میں پیش آیا۔ اس موقع پر تقریب کے لیے رنگ برنگی روشنیاں اور قمقمے لگائے گئے تھے۔دولہا کا 27 سالہ بھائی محمد محمود رشاد دیگر افراد کے ساتھ رقص میں مصروف تھا کہ اچانک بے ہوش کر زمین پر گر گیا۔ رقص و سرور میں مصروف لوگوں نے اس بات پر توجہ نہیں دی۔ تاہم کچھ دیر بعد نوجوانوں کو دولہا کے بھائی کے اطراف جمع دیکھا گیا جو اسے دوبارہ ہوش میں لانے کی کوششیں کر رہے تھے۔ محمد کے ہوش میں نہ آنے پر اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد یہ تصدیق کی کہ دل کا دورہ نہایت شدید تھا جس کے نتیجے میں دولہا کا نووان بھائی فوری طور پر فوت ہو گیا۔محمد کی موت کی خبر پہنچنے پر شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ دولہا کی ماں اپنے جواں سال بیٹے کی اچانک موت پر صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔ محمد کی تدفین کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…