لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت اربوں روپے کا قرض لینے کے لئے پلان تیار کرلیا ہے جس کی وفاقی کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پلان کے تحت وفاقی حکومت ملک اور عوام کے اہم سرکاری اثاثے گروی رکھ کر کم شرح سود پر 18 ارب روپے کا قرض حاصل کرے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت مذکورہ بھاری قرض حاصل کرنے کے لئے ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں اور موٹروے ایم تھری کو گروی رکھے گی۔ گروی رکھے جانے والے تین ہوائی اڈوں میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ، اسلام آباد ایئرپورٹ اور ملتان ایئرپورٹ شامل ہیں۔ جنہیں گروی رکھ کر حکومت پہلے ہی قرض حاصل کرچکی ہے۔