اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

نئے اور اضافی ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا‎

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کے خلاف 30 جون سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ،فلورملیں آج بدھ سے گندم کی واشنگ اور کل جمعرات سے پورے پاکستان میں گندم کی گرائنڈنگ بند کریں گی اور آٹے کے سپلائی بھی بند کر دی جائے گی ،پورے ملک میں 24اور 25 جون کوعلامتی طور پر دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی جائے گی

اگر اس کے باوجود ٹرن اورر اور سیلز ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو 30 جون سے چاروں صوبوں میں غیر معینہ مدت تک کے لیے ملیں بند کر دی جائیں گی ۔ یہ اعلان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ نے پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ہے ۔عاصم رضا احمد نے کہا کہ گندم اور چوکر پر غیر ضروری ٹیکسز سے آٹے کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلوگرام اضافہ ہو جائے گا اور 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں 100 روپے بڑھ جائے گی ، پاکستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے بے چین اور تشویش میں مبتلا ہیں ،نئے ٹیکسز سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا اور عوام کی قوت خرید اور بھی کم ہو جائے گی ۔انہوں نے کہ ایک طرف وزیر اعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ آٹا مہنگا نہیں ہو نے دیں گے اور دوسری طرف ایف بی آر اپنی مرضی سے ٹیکس عائد کرنے میں مصروف ہے ، 24اور 25 جون کی دو روزہ علامتی ہڑتال ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر ہمار ے مطالبات پرغور کرے اور اگر دوروزہ ہڑتال کے باوجود ٹرن اور ٹیکس اور چوکر پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو 30 جون کو فوری ہنگامی اجلاس طلب کر کے اسی روز سے چاروں صوبوں میں ملک گیر غیر معینہ مدت تک کی ہڑتال کا اعلان کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہرگز یہ خواہش نہیں کہ آٹے کی سپلائی بند کریں لیکن ایف بی آر ہمیں ایسے فیصلے کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…