پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

تفتیش کے بعد جب شہباز شریف واپس جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھ گئے تو اچانک گاڑی روک کر دوبارہ تحقیقات کے لیے بلا لیا گیا‎

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ایف آئی اے حکام نے دو بار پوچھ گچھ کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف ایف آئی اے حکام کے سامنے تحقیقات کے لیے پیش ہوئے اور مسلسل آدھے گھنٹے تک سوالوں کے جواب دئیے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ

آدھے گھنٹے کی تفتیش کے بعد جب شہباز شریف واپس جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تو اچانک گاڑی روک کر انہیں دوبارہ تحقیقات کے لیے بلا لیا گیا تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ کس کے کہنے پر شہباز شریف کو دوبارہ بلایا گیا، اس بارے میں ایف آئی اے حکام نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے جبکہ اس موقع پر ن لیگی کارکن ایف آئی اے دفتر کے باہر جمع تھے۔ شہباز شریف کی لیگل ٹیم نے تحقیقاتی ٹیم کے نوٹس کا جواب تیار کرلیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ایف آئی اے پیشی کی وجہ سے غیر متعلقہ افرادکو عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کی پیشی کے حوالے سے سکیورٹی کے پیشگی انتظامات کئے گئے تھے ۔ایف آئی اے آفس میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو داخل ہونے سے روک دیا گیا اور صرف ان افراد کو اندر جانے کی اجازت دی گئی جنہیں مختلف شعبوں کی جانب سے انکوائری کیلئے باضابطہ طلب کیا گیا تھا ۔ایف آئی اے آنے والے تمام افراد کو جامع تلاشی کے بعد عمارت کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔علاوہ ازیں ایف آئی اے کی درخواست پر پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کی عمارت کی طرف آنے والے راستوں اور عمارت کے اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔‎



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…