اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری ،معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کامدرسہ طالبعلم سے نامناسب عمل کے جرم میں گرفتار عزیز الرحمٰن کے معاملے پر ردعمل کا اظہار ۔ پاکستانی ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کہا کہ بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنت رسولؐ سجا کر طالبعلموں سے نامناسب کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں

قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔اسلام میں استاد کو والد کا درجہ دیا گیاہے ۔ عزیز الرحمٰن کے اس فعل سے مجھے بہت افسوک ہوا۔دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے پر مفتی عزیز کی طالب علم سے صلح کرنے کی کوشش، صابر شاہ کے والدین کو ملاقات کیلئے لاہور بلانے کا انکشاف ہوا ہے، دوران تفتیش مفتی عزیز الرحمان نے انکشاف کیا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے طالب علم سے صلح کی کوشش بھی کی اور اس کے لئے انہوںنے اس کے والدین کو لاہور بھی بلوایا لیکن ایف آئی آر کے بعد کیونکہ پولیس انہیں تلاش کر رہی تھی اس لئے وہ روپوش ہو گئے اور لڑکے کے والدین سے ملاقات نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ مدرسے میں طالب علم کے ساتھی مبینہ نازیبا ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ مفتی عزیزالرحمان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو میری ہی ہے، مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں اس پر شرمندہ ہوں، متاثرہ بچے صابر شاہ نے چھپ کر ویڈیو بنائی جس کا مجھے علم نہ تھا، اور مجھے پتہ چلا تو میں نے اسے ویڈیو وائرل کرنے سے منع کیا تاہم میرے منع کرنے کے باوجود اس نے ویڈیو وائرل کردی، اور ویڈیو وائرل ہونے پر میرے بیٹوں نے اسے ڈانٹا اور دھمکیاں بھی دیں۔ لاہور میں مدرسے جامعہ منظورالاسلام سے منسلک مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی، جس میں وہ بچے کے ساتھ برا کام کرتے ہوئے دکھائی دیئے، جس کے بعد پولیس نے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آرکے متن کے مطابق نوجوان صابر شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پرپولیس نے مقدمہ میں زیادتی کرنے اور جان سے مارنے کی دفعات درج کیں۔ دوسری جانب عدالت نے مدرسے کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے کیس میں مفتی عزیر الرحمان کے شریک ملزم عبداللہ کی 30جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکے کے عیوض ملزم کی عبوری ضمانت 30 جون تک منظور کرتے ہوئے ملزم عبداللہ کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ملزم پر مدعی مقدمے صابر شاہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…