اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

میرے والد کو قتل کیا گیا، عثمان کاکڑ کے بیٹے کا دعویٰ‎‎

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق سینیٹرعثمان کاکڑ انتقال کرگئے ہیں۔ دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث وہ کئی روز سے کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔وہ گزشتہ 3 روز سے کراچی کے آغاز خان اسپتال میں داخل تھے۔ انہیں 19 جون کو خصوصی ایئرایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔عثمان کاکڑ17 جون کو کوئٹہ میں

اپنے گھر میں گرکرزخمی ہوگئے تھے۔ زخمی ہونے کے بعد وہ وہ بے ہوش ہوگئے اور5 روز سے وینٹی لیٹر پرتھے۔ کوئٹہ میں ان کے سر کا آپریشن بھی ہوا تھا۔عثمان کاکڑ 1961 میں قلہ سیف اللہ مسلم باغ میں پیدا ہوئے۔1977 میں پختونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے سیکرٹری جنرل بنے۔انہوں نے 1987 میں کوئٹہ لا کالج سے ایل ایل بی کیا اور کوئٹہ یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹر کیا۔عثمان کاکڑ2015 سے سینیٹر تھے۔واضح رہے کہ مرحوم عثمان کاکڑ کے بیٹے نے والد کے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا ہے، بیٹے خوش حال خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد کو قتل کیا گیا ہے، واقعے کے وقت والدگھر میں اکیلے تھے، لگتا ہے ان پر ایک سے زیادہ افراد نے حملہ کیا ہے جبکہ خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ عثمان کاکڑ تین روز قبل سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عثمان کاکڑ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے، جسم کے مختلف حصوں پر سرجری یا کینولاز کے نشانات ہیں جب کہ پیتھالوجی کے لیے کئی نمونے لے لیے گئے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق عثمان کاکڑ کی میت کے کچھ نمونے اہلخانہ کے حوالے بھی کیے گئے ہیں جو وہ اپنے طور پر بھی چیک کروائیں گے۔ڈاکٹرز کے مطابق موت کی حتمی وجہ پیتھالوجی رپورٹ سے سامنے آئے گی اور عثمان کاکڑ کے بھائی اور بیٹے کے کہنے پر پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔دوسری جانب عثمان کاکڑ کی میت کراچی سے بذریعہ سڑک کوئٹہ لےجائی جارہی ہے جو آج رات کوئٹہ پہنچے گی جہاں نماز جنازہ اور تدفین کل شام 5 بجے مسلم باغ میں ہوگی۔سابق صدرآصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراورچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر سیاسی قائدین نے عثمان کاکڑ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…