اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پاکستان جدید تہذیب کا خزانہ ہمیں اس سے سبق سیکھنا چاہئے چینی سکالرکا اپنی حکومت کو مشورہ

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی) چینی سکالر پروفیسر ڈوان چھنگ نے کہا ہے کہ پاکستان جدید تہذیب کا خزانہ ہے، سی پیک کے ذریعہ تعلیمی تبادلے کے مواقع کی قدر کرتے ہیں، پاکستانی عوام نے اپنے تاریخی نوادرات کا احترام اور تحفظ کیا، ہمیں ان سے سبق سیکھنا چاہئے،چینی سکالرزنے مغربی تاریخ کے بارے میں بہت ساری تحقیق کی ہے، پھر بھی ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ماضی کو بمشکل ہی

جانتے ہیں۔پاک چین مشترکہ کوششوں سے ” گندھارا کی مسکراہٹ” کے عنوان سے کتاب کی رونمائی تقریب کا انعقاد ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پربیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے اور پیکنگ یونیورسٹی کے سکول آف فارن سٹڈیز کے تعاون سے “گندھارا کی مسکراہٹ: ثقافتی ورثے کا دورہ” کے عنوان سے کتاب کی رونمائی ہوئی۔ بیجنگ یونیورسٹی کے سکول آف فارن لینگویج کے پروفیسرڈوان چھنگ نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستانی عوام نے جس طرح سے اپنے تاریخی نوادرات کا احترام اور تحفظ کیا اس نے مجھے بہت متاثر کیا، ہمیں ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے گندھارا کے تہذیبی رابطے متعارف کرانے پر پیکنگ یونیورسٹی کے سکول آف فارن سٹڈیز اور ماہرین کی تعریف کی جو قدیم سلک رو ٹ پر پاکستان اور چین کے مابین موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال چین پاک ثقافتی تعلقات کے قیام کے ستر سالوں کی تکمیل کا سال ہے،اور اس کتاب کی رونمائی ایک بہترین موقع ہے کہ دو ممالک کے مشترکہ ورثے کے طور پر منایا جائے۔ سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن احمد فاروق نے گوادر پرو کو بتایاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا کیلئے رول ماڈل بن گئے ہیں،مستقبل قریب میں تحقیقی ٹیم مزید تحقیقات کے لئے ضلع سوات کا رخ کرے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…