بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

چیئرمین نادرا طارق ملک کی 20ہزار ڈالر تنخواہ، نادرا ترجمان حقیقت سامنے لے آئے

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے وضاحت کی ہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک کی 20 ہزار ڈالر تنخواہ کی سمری بارے خبریں بے بنیاد ہے ۔ پیر کو نادراترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین نادرا کی 20ہزار ڈالر تنخواہ کی سمری کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان نادرا نے

بتایا کہ اس سے پہلے طارق ملک بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے اقوام متحدہ 130سے زائد ممالک کی حکومتی کارکردگی کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔2012میں طارق ملک بطور چیئرمین نادرا بھی خدمات سرانجام دیں اس دوران انہوں نے پاکستان میں سمارٹ شناختی کارڈ کا نظام متعارف کرایا۔ طارق ملک کو 2013 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں گرانقدر خدمات کی بنا پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ 2016میں امریکی اور یورپی تھنک ٹینک نے طارق ملک کو دنیا کے 100بااثر ترین آئی ٹی ماہرین میں نامزد کیا۔ گزشتہ 3 برس سے طارق ملک کو ورلڈ آئیڈنٹیٹی نیٹ و رک کے 100بااثر ترین شخصیات میں مسلسل تیسری بار شامل کیا گیا ہے۔ 2009میں طارق ملک کو اٹلی میں منعقدہ آئی ٹی انٹرنیشنل کانفرنس میں آٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے ہائیڈل برگ جرمنی سے انٹرنیشنل مینجمنٹ اور قائداعظم یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ علاوہ ازیں طارق ملک امریکن جان ایف کینیڈی سکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ اور سٹیفن فورڈ یونیورسٹی امریکہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے وضاحت کی ہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک کی 20 ہزار ڈالر تنخواہ کی سمری بارے خبریں بے بنیاد ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…