اسلام آباد (اے پی پی)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 30 اموات ہوئیں جن میں سے 14 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں،کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں
907 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 34 فیصد،لاہور میں 21 فیصد,بہاولپور میں 26 فیصد اور اسلام آباد میں 21 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 23 فیصد،ایبٹ آباد میں 23 فیصد, کراچی میں 23 فیصد اور گلگت میں 45 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 34 ہزار 754 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 985, پنجاب میں 6 ہزار 299, خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 149، اسلام آباد میں 3 ہزار 627، بلوچستان میں 828,گلگت بلتستان میں 391، آزاد کشمیر میں 475 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 148 ہو چکی ہے۔بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 283 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 20 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 967, بلوچستان میں 26 ہزار 633، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 813،اسلام آباد میں 82 ہزار 368، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار 75، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 65 اور سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار 254 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 7 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 341 اموات اور اسی دوران 12 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 10 ہزار 642 اموات جبکہ اس دوران دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 269 جبکہ اسی دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 775 اموات،بلوچستان میں کل 301 اموات، گلگت بلتستان میں 108 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 571 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 41 لاکھ 84 ہزار 24 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 497 مریض زیر علاج ہیں۔