بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیرخارجہ نے نئے ایرانی صدر کوانتہا پسند قرار دے دیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپیڈ نے ایران میں صدارتی انتخابات میں اعتدال پسند صدر حسن روحانی کے نئے منتخب ہونے والے جانشین کو ابراہیم رئیسی پرکڑی تنقید کی ہے اور الزام لگایاہے کہ نیا ایرانی صدر سخت گیرہے اور تہران کے جوہری عزائم کی حمایت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پرہزاروں ایرانیوں کی

ہلاکت کی ذمہ داری بھی عاید کی جاتی ہے۔ وہ عالمی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا ایران میں کل ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد پہلا باضابطہ رد عمل ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے متنبہ کیا کہ ابراہیم رئیسی کے انتخاب کے بعد تہران کے جوہری پروگرام کو فوری طور پر روکنے کے عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایران کے خطے کے لیے تباہ کن عزائم کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک ایران کے سب سے زیادہ انتہا پسند صدر ہوں گے۔ وہ تہران کے جوہری پروگرام میں تیز رفتار پیشرفت کے لیے پرعزم ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان لیورھایات نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے من پسند امیدوارکی کامیابی کے لیے اپنا اثرو نفوذ استعمال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی رجیم نے مخالف امیدوار کی کامیابی کے خدشے کے پیش نظر پچاس فی صد سے زاید ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کیلیے نا اہل قراردیا۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے تہران کے قصاب ابراہیم رئیسی کی بجا طور پر مذمت کی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے ایران میں 30،000 سے زیادہ قیدیوں کو غیرقانونی طور پر پھانسی دینے میں براہ راست کردار ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…