بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل فون اسمبلی پلانٹ کا آغاز ہو گیا ،ماہانہ دس لاکھ فونز تیار کیے جائیں گے

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) پاکستان کے پہلے موبائل فون اسمبلی پلانٹ نے کام کا آغاز کردیا ، مقامی سطح پر تیاری کے بعد 15 ہزار سے 18 ہزار تک ملنے والا فون صرف 7 ہزار 300 روپے میں تیار ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان کے پہلے موبائل فون اسمبلی پلانٹ نے کام شروع کردیا ہے جہاں مختلف کمپنیوں کے ماہانہ 10 لاکھ تک موبائل فونز اسمبل ہوتے ہیں

، کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا میں قائم کیے گئے نجی کمپنی کے یونٹ میں 3 مختلف کمپنیوں کے موبائل فونز اسمبل ہورہے ہیں ، پلانٹ کی طویل اسمبلی لائنز کے اطراف موجود سینکڑوں ورکرز ماہانہ 9 سے 10 لاکھ موبائل فونز اسمبل کررہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اسمبلنگ کے بعد موبائل فون کو سخت ترین ٹیکنیکل ٹیسٹ سے بھی گزار جاتا ہے ، مقامی سطح پر تیاری کے بعد 15 ہزار سے 18 ہزار تک ملنے والا فون صرف 7 ہزار 300 روپے میں تیار ہوگا جب کہ گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدت پر 1 ارب 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا تاہم اب حکومتی پالیسی میں نرمی اور غیر ملکی کمپنیوں کی موبائل فون صنعت میں سرمایہ کاری سے پاکستان کا اربوں روپے کا درآمدی بل کم ہوگا جب کہ پلانٹ میں 7 اسمبلی لائینز کی کھپت اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ سے مقامی سطح پر فونزکی تیاری ہوگی ، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔دوسری طرف وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق کا کہنا ہے کہ اگلے سال دسمبر میں 5 جی پاکستان میں لانچ ہو جائے گا ، ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کر دیا ، بجٹ میں آئی ٹی کو انڈسٹری کا درجہ دیا گیا ہے ، موبائل کالزپر ٹیکس لگنے پر وزارت آئی ٹی نے اعتراض اٹھایا تھا،ایف بی آر نے ٹیکس لگایا تو ہم نے اعتراض کیا، وزیراعظم سے اس معاملے پر بات کی اور فوری طور پر اسے نکلوایا گیا۔ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے کہا کہ ہ 2018 میں 17کروڑ اسمارٹ فونز تھے ، اب براڈ بینڈ 7کروڑ سے 10 کروڑ ہو چکے ہیں ، اگلے سال دسمبر میں 5جی پاکستان میں لانچ ہو جائے گا،ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کر دیے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ لوگ سستے اسمارٹ فونز استعمال کر سکیں ، اسی لیے رواں مالی سال 20 ارب روپے کنیکٹیوٹی پر خرچ کیا ، اب 18 کروڑ 20 لاکھ افراد کے پاس موبائل فون ہیں ، رواں سال آئی ٹی ایکسپورٹ 2 ارب ڈالر ہو گی ، ملک میں موبائل فون بننا شروع ہو گئے ہیں ، کراچی ائیرپورٹ کے ساتھ 7 ایکڑ زمین پر آئی ٹی پارک بنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…