ہم الیکشن کو عالمی ایجنسیوں کیلئے نہیں کھول سکتے کہ جب دل چاہے الیکشن ہیک کرلیں، احسن اقبال

20  جون‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن) ہم الیکشن کو عالمی ایجنسیوں کیلئے نہیں کھول سکتے کہ جب دل چاہے الیکشن ہیک کرلیں، اگر ووٹنگ مشینوں میں سرکٹ تبدیل کردیا یا کوئی وائرس ڈال دیا تو کون ذمہ دار ہو گا، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے بیان پر احسن اقبال نے وضاحت پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویڑن چینل

کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم اورورسیز کے حامی ہیں، لیکن ہم اپنے الیکشن کو عالمی ایجنسیوں کیلئے نہیں کھول سکتے کہ جب دل چاہے الیکشن ہیک کرلیں، اگر ووٹنگ مشینوں میں سرکٹ تبدیل کردیا یا کوئی وائرس ڈال دیا تو کون ذمہ دار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ را اور موساد جیسی دشمن ممالک کی ایجنسیاں ہمارا الیکشن ہیک کر سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حکومت خود الیکشن ہیک کروا لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے ا?ن لائن ووٹنگ کے نظام کو نہ صرف موساد اور را جیسے دشمن ممالک کے ادارے ہیک کر سکتے ہیں، بلکہ ممکن ہے کہ حکومت خود ہی اس سسٹم کو ہیک کر لے اور یوں دھاندلی کے دروازے کھل جائیں گے- واضح رہے کہ اپنے ایک گزشتہ بیان میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملکی سیاست کا کچھ پتا نہیں، اس سے بیرونی مداخلت کے دروازے کھل جائیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری وکیل ہیں، ہمیں ٹیکنالوجی نہ پڑھائیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں

اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کی بہت خدمت کی ہے، نوازشریف نے 4 سال میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، ن لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 3 سال بعد پھر ملک میں لوڈشیڈنگ شروع کر دی، حکومت نے عوام کیلئے بیروزگاری، غربت اور مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…