بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ملازم کی لیڈی کانسٹیبل کو نیند کی گولیاں کھلا کر مبینہ زیادتی ویڈیو بھی بنا لی ، خاتون اہلکار کے سنگین الزامات

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹری(این این آئی)سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل کوٹری کی لیڈی کانسٹیبل علینہ تھیبو کے ساتھ مبینہ زیادتی کاواقعہ پیش آیاہے، اے ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ لیڈی کے الزامات غلط ہیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے انکوائری کی جاری ہے۔جامشورو میں تعینات لیڈی

کانسٹیبل علینہ تھیبو جامشورو اسپتال پہنچیں جہاں لیڈی کانسٹیبل نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والے نوجوان احسان جتوئی نے مبینہ طور پر نیند کی گولیاں کھلا کر ان سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی ہے۔خاتون اہلکارنے کہاکہ ڈی ایس پی کوٹری اور ایڈیشنل آئی جی آفس میں تعینات شکایتی سیل کی انچارج نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی اور کمرے سے نکال دیا۔دوسری جانب ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیبل کے خلاف کوٹری کی ایک خاتون نے درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے احسان جتوئی کو لیڈی کانسٹیبل پریشان کر رہی ہے اور ان کے گھر میں گھس کر اس کے بیٹے کو تنگ کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیل کے خلاف ایڈیشنل آئی جی اور جامشورو پولیس کی جانب سے بھی الگ الگ انکوائری کی جا رہی ہے جو آخری مراحل میں ہے۔ایس ایس پی جامشورو نے کہاکہ لیڈی کانسٹیبل کے الزامات غلط ہیں اور انکوائری رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آنے کے باعث مبینہ طور پر زیادتی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود اس واقعے کی انکوائری کرائی جا رہی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…