اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کا لوکل کوروناویکسین کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے لوکل کوروناویکسین کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ ماہ سے پاک ویک ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کا آغاز ہوگا۔ذرائع کے مطابق این آئی ایچ پاک ویک ویکسین کی ماہانہ30لاکھ ڈوز تیار کرے گا، این آئی ایچ نیحکومت کو پیداوار بڑھانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا، پاک ویک کی پیداوار

بڑھانے کا فیصلہ اضافی طلب کے پیش نظر ہوا۔اس حوالے سے ذرائع نے کہا کہ ماہانہ30لاکھ ڈوز کی تیاری سے ویکسین دستیابی میں سہولت ہوگی۔بتایا گیا کہ پاک ویک تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینوفراہم کرے گی، پاکستان نے کین سائینو سے 2کروڑ ڈوز تیار اور خام مال کی خریداری کی۔ویکسین سے متعلق ذرائع نے کہا کہ حکومت پاک ویک کی تیاری کے لیے کین سائینوسے مزیدخام مال خریدیگی، قومی ادارہ صحت میں تیارشدہ پاک ویک کورونا ویکسین سنگل ڈوز ہے۔دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد 16 ہزار528 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 9874 ڈاکٹرز، 2357 نرسز، 4297 ہیلتھ اسٹاف کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، ملک میں تاحال 162 ہیلتھ ورکرز کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں 16 ہزار 61 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے باعث 56 ہیلتھ ورکرز انتقال کرچکے ہیں اور مہلک وائرس سے متاثرہ ورکرز کی تعداد 5819 ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق پنجاب میں 3477 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 29 انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں وائرس سے متاثرہ کی تعداد 3941 ہے اور 43 ہیلتھ ورکرز کا انتقال ہوا ہے۔ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ اسلام آباد میں

متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 1508 اور 13 انتقال کرچکے ہیں، اسی طرح گلگت بلتستان میں 231 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 3 انتقال کرچکے ہیں۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے 9 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ورکرز کی تعداد 826 ہے، آزادکشمیر میں 726 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9 کا انتقال ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…