اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

خاتون اول بشریٰ عمران کی خصوصی دلچسپی، پاکستان کی سب سے قدیم اور معتبر درسگاہ کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)خاتون اول بشریٰ عمران کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں پاکستان کی سب سے قدیم اور معتبر درسگاہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 1.84 بلین کی رقم سے چار ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کا

فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں پنجاب حکومت جی سی یو میں گرلز ہاسٹل، سوئمنگ پول اور صوفزم سینٹر کے قیام کے لئے فنڈز فراہم کریگی،تینوں منصوبے بجٹ دستاویز میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے بھی جی سی یونیورسٹی کے نئے کیمس کے فیز- ٹو کے لئے 1158 ملین دے گی، مالی سال 2021-22 میں ان منصوبوں کے آغاز کے لئے بجٹ دستاویز ات میں 410 ملین روپے مختص کیئے گئے جس میں 143ملین روپے سے جی سی یو میں شیخ ابوالحسن اشھدلی تصوف، سائنس اینڈٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا جائے گاجبکہ سوئمنگ پول پر 100ملین اور گرلز ہاسٹل پر 440ملین روپے کی لاگت آئے گی۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بتایا کہ جی سی یو پاکستان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی سب سے قدیم اور معتبر درسگاہ ہے اور سابقہ حکومتوں کی جانب سے جی سی یو کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔چند سو کیلئے تعمیر کردہ کیمپس میں 14ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان بھر سے طالبات اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے جی سی یو آتی ہیں لیکن بدقسمتی سے دو سو کی گنجائش والا صرف ایک ہاسٹل ہے، اب سائنس بلاک میں تین سو سے زائد طلبا کی گنجائش والا چار منزلہ ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا۔پروفیسر زیدی نے کہاکہ جی سی یو انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی سوئمنگ چمپئن شپ کا فاتح ہے، لیکن ہمارے طلبا کو سوئمنگ پول کی سہولت میسر نہیں ہے، وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جی سی یو میں صوفی سینٹر پاکستان کی خاتون اول محترمہ بشری عمران کا اہم اقدام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…