کورونا وائرس، بیلجیئم نے پاکستان کو بہت پریشان کن ملکوں کی صف میں شامل کرلیا

20  جون‬‮  2021

برسلز،ابوظہبی، اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارت نے بھارتی شہریوں کو امارات میں داخلے کی اجازت دے دی۔ادھر بیلجیئم نے ملک میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے پھیلاو کو روکنے کے لیے برطانیہ اور پاکستان سمیت 26 ممالک کو بہت پریشان کن ملکوں کی

صف میں شامل کرلیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی 2 خوراکیں لینے والے بھارتی شہری یو اے ای آسکیں گے۔کورونا کی منفی رپورٹ لانے پر امارات میں بھی ٹیسٹ کیا جائے گا، فیصلے پر 23 جون سے عمل درآمد ہوگا۔ادھر بیلجیئم نے ملک میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے پھیلاو کو روکنے کے لیے برطانیہ اور پاکستان سمیت 26 ممالک کو بہت پریشان کن ملکوں کی صف میں شامل کرلیا ہے۔دوسری جانب پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنیکا معاہدہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اس سودے کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ جولائی کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔ذرائع کے مطابق روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، جن میں سے 10لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں پہنچ جائیگی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان اگست کے شروع میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں حاصل کرے گا۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق چینی ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں پیر تک پاکستان پہنچ جائیگی جبکہ 22 اور 23جون تک چینی ویکسین کی مزید لاکھوں خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…