منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

’”وہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا، کچھ کرنے کو من کرتا ہے” ‘ علی محمد خان کی اسمبلی میں عائشہ رجب کیلئے شاعری

datetime 20  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے کو ملی جب مسلم لیگ ن کی رکن عائشہ رجب اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان میں ” بیت بازی” شروع ہوئی۔عائشہ رجب نے اجلاس کے دوران ایک نظم پڑھ کرحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں علی محمد خان میدان میں آئے اور کہا کہ

وہ اپنی بہن کی خدمت میں کچھ اشعار پیش کرنا چاہیں گے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ شعر ان کے اپنے لکھے ہوئے ہیں۔ جس دوران علی محمد خان شعر سنا رہے تھے تو اس وقت اراکین اسمبلی زیرِ لب مسکرا رہے تھے۔ہاں! آج پھر جینے کو من کرتا ہےکچھ کرنے کو من کرتا ہےوہ زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہراناپھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چراناظلم کے اندھے ساحل میں، بدحالی کے اس عالم میںکچھ کرنے کو من کرتا ہےکاش میں لوٹا پاؤں ان ننھے ننھے ہاتھوں کووہ قلم کا پکڑنا اور مٹی کا کھلوناہاں میں کچھ کمزور سہی ہاں میں کچھ لاچار سہیپر دل تو میرا زندہ ہے کچھ کرنے کو من کرتا ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں امریکہ کو اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، افغان امن عمل کیلئے پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے انکار کر کے امریکہ پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ کوئی بھی پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، پاکستان وہی فیصلہ کرے گا جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہو گا۔ علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ نائن الیون کے بعد امریکہ اور افغانستان کے درمیان جنگ اور پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کی مخالفت کی ہے، وزیراعظم عمران خان ماضی میں جو کہتے تھے انہوں نے وہ سچ کر کے دکھایا ہے، انہوں نے وہی کیا جو ریاست کا فیصلہ ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، اب ہم دوبارہ گزشتہ دہائیوں میں نہیں جا سکتے اسلئے وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی کو بھی اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں امریکہ کو اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ علی محمد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے اور بھارت ہر وقت پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے، انہوںنے کہاکہ ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ الیکشن ایکٹ ترامیم بل کے حوالے سے سوال سے متعلق جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جو شکوک و شبہات ہیں ان کا جائزہ لیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…