ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، ہیلی کاپٹرز خریدنے کی منظوری

datetime 20  جون‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے مالی سال 2021-22ء سے لاہور سمیت صوبے بھر میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت 50 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 ہیلی کاپٹر خریدے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرایمبولینس سروس کے طور پر استعمال میں لائے جانے والے ہیلی کاپٹروں کو

شہر کے دور دراز ان علاقوں میں ریسکیو سروسز فراہم کرنے کے لئے بھیجا جہاں ریسکیو 1122 کی گاڑیاں نہیں پہنچ سکتی۔ حکومت نے خریدے جانے والے ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ کے لئے شہر کے بڑے ہسپتالوں میں ہیلی پیڈ بھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئر ایمبولینس سروس کے لئے 2 سال قبل باقاعدہ منظوری دی تھی جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے لئے 50 کروڑ روپے کی رقم بھی مختص کردی گئی ہے۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور کے سب سے بڑے کرونا ویکسینیشن مرکز ایکسپو سنٹر پر کرونا ویکسین ختم ہونے کی اطلاعات گردش کرنے کے باعث مذکورہ سنٹر پر ویکسی نیشن کے لئے آنے والے شہریوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں توڑ کر مرکز میں داخل ہوگئی۔ جس پر تعینات پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایکسپو ویکسینشن سنٹر میں داخل ہونے والے شہریوں کو دھکے دے کر سنٹر سے باہر نکال دیا۔ ویکسین ختم ہونے کی بنا پر سنٹر کے باہر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تاہم ویکسی نیشن سنٹر انتظامیہ نے یہ کہہ کر کے آئندہ پیر کے روز سے ویکسینیشن کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔ شہریوں کو واپس گھروں کو بھیج دیا۔محکمہ صحت پنجاب نے بروز پیر سے شہر میں واقع تمام 56 ویکسینیشن مراکز بحال

کرنے کی نوید سنا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز شہر کے ان 56 ویکسی نیشن مراکز میں سے صرف چار مراکز پر شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل جاری رہا۔ اور ان مراکز پر کرونا ویکسین کی 1 لاکھ خوراکیں موجود تھیں۔ ان مراکز پر نئے اوقات کار کے تحت صبح آٹھ بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹوں کے لئے ویکسی نیشن کی جاتی رہی جبکہ بروز اتوار عام تعطیل کے باعث تمام ویکسینیشن مراکز بند رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…