پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

21 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 21 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیائے خور و نوش کی قیمت میں کمی اور 21 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان

ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، 14 سے 18 جون 2021 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر، چکن، آلو، گھی، دودھ، دہی اور آٹے کا تھیلا مہنگا ہوگیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4.69 روپے اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی قیمت میں 12.19 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد زندہ مرغی فی کلو 194 روپے سے بڑھ کر 206 روپے ہوگئی۔مٹن کی فی کلوقیمت میں 4.36 روپے کا اضافہ ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ، گڑ کی فی کلو قیمت میں 1.44 روپے اور دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 9 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 18 پیسے اور کیلے کی فی درجن قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی۔دال مونگ کی قیمت میں فی کلو 4 روپے، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3.18 روپے، دال مسور کی قیمت میں 1.26 روپے اور انڈوں کی فی درجن قیمت میں 55 پیسے کمی ہوئی۔ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 21 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…